the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 310حجاج کرام شہید ہوگئے ہیں جن کی ابتدائی طورپر شناخت سامنے آسکی اور سعودی حکام امدادی سرگرمیوں ، زخمیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ، اس وقت کعبہ میں مسجدالحرام کے 14ارب پاﺅنڈ (تقریباً2کھرب 25ارب 46کروڑ 33لاکھ روپے)کے توسیعی منصوبے پر کام جاری ہے جس کے لیے کئی کرینیں مسجد الحرام کی چھت پر نصب ہیں اور تعمیراتی کام میں حصہ لے رہی ہیں اور حالیہ حج سیزن میں ہونیوالے دوبڑے حادثات کے باوجود  مناسک حج معمول کے مطابق جاری ہیں۔
بارہ ستمبر کو کرین گرنے سے   109خادمین و عازمین حج شہید اور 238زخمی ہو گئے۔ 
1987ءمیں ایرانی زائرین اور سعودی حکام کے تصادم میں 402افراد جاں بحق



اور 650سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
1989ءمیں دو بم دھماکوں میں 1شخص شہید جبکہ 16زخمی ہوئے تھے۔
1990ءمیں زیرزمین راستے میں بھگدڑ مچنے سے 1ہزار 426افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
1994ءمیں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ سے 270عازمین حج شہید ہوئے تھے۔
1997ءمیں عازمین حج کی خیمہ بستی میں آتشزدگی کے واقعے میں 370افراد شہید اور 1500سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
1998ءمیں ایک اوور پاس سے سینکڑوں افراد کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 180زائرین شہید ہوئے تھے۔
2001ء، 2004ءاور 2006ءمیں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے بالترتیب 35، 250 اور 350عازمین حج شہید ہوئے تھے اور حج شروع ہونے سے ایک روز قبل ایک ہوسٹل منہدم ہونے سے 73 افراد شہید ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.